وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے ٹوئٹ کی ہے اس طریقے سے بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
یاد رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر ، مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، اگر بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔