ایران کا ویانا جوہری مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا سلسلہ 29 نومبر سے بحال ہو گا۔

2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات رواں ماہ شروع ہو جائیں گے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری اور یورپی یونین کے رہنما اینریکی مورا نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے بعد علی باقری نے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے کا اعلان کیا۔

علی باقری کانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اینریکی کے ساتھ فون پر ہونے وا لی گفتگو میں ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ویانا میں 29 نومبر کو غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے خاتمہ کے لئے مذاکرات شروع ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا تاہم صدر جو بائیڈن کے انتخاب کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ویانا میں دیگر فریقوں، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، اور روس کے ہمراہ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کرے گا۔

یاد رہے یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے مطابق بالکل درست کام کر رہا تھا اور ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہا تھا جب سنہ 2018 میں امریکہ کے صدر ٹرمپ اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں۔ ان پابندیوں کے باعث ایران غیر ملکی بینکوں میں پڑے اپنے اربوں ڈالروں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved