غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت

25  مارچ‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیےآزادانہ سرمایہ کاری نظام سے غیر ملکی کاروباری افراد کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔

وہ جمعے کے روز برطانیہ کے کاروباری وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے غیر ملکی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین اچھے معاشی اور تجارتی تعلقات ہیں، برطانیہ کے کاروباری افراد معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قیام عمل میں لائی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات فراہم کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی فراہمی کے ذریعے خصوصی زونز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved