سینئر جج کے خط سے کیا تاثر ملتا ہے؟ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بتا دیا

25  مارچ‬‮  2022

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن  بھون نے کہا ہے کہ سینئر جج کے خط سے کیا تاثر ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن  بھون نے کہا ہے کہ سینئر جج کے خط سے یہ تاثر ملتا ہےکہ اعلیٰ عدلیہ تقسیم ہے۔ جسٹس قاضی امین کے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن  بھون نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے اصول وضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں کہا کہ عدلیہ میں جج کے عہدے پر اہل وکلا کی بھرتی کیا جانا  چاہیے جب کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری  کے اصول بھی وضع کیے جائیں۔

احسن بھون  نے اپنے خطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینئر جج کے خط سے یہ تاثرملتا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ تقسیم ہے، پر امید ہوں کہ چیف جسٹس پاکستان عدلیہ میں تقسیم کے عوامل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

صدر سپریم  کورٹ بار کا  کہنا تھاکہ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ انتظامیہ  سے لیے گئے افسران کی عدلیہ میں تعیناتی اصولوں کے منافی ہے، ان کے مؤقف کی تائید کرتا  ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved