ٹی ایل پی کیساتھ کالعدم کا لفظ ختم کرنے کیلئے سمری ارسال

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے تحریکِ لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء سے مذاکرات کیے تھے۔دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved