لڑکیوں کے سکول نہ کھولے تو تسلیم نہیں کریں گے، اقوام متحدہ اور امریکہ کا طالبان کو واضح پیغام

25  مارچ‬‮  2022

امریکہ اور اقوام متحدہ نے طالبان کی عبوری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ نہ کھولے تو ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے طالبان حکومت نے ملک بھر میں لڑکیوں کے سکولز بدھ کے روز سے کھولنے کا اعلان کیا تھا، لیکن سکول کھلنے کے روز ہی حکومت نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کر دئیے تھے۔ سکولز دوبارہ بند کرنے پر طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کیلئے مناسب یونیفارم کا فیصلہ نہ ہونے تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

طالبان حکومت کے فیصلے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا، اور سکولز دوبارہ نہ کھولے تو افغان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طالبان کے عزائم کو گہرا نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور امریکہ اسکول کھولنے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے طالبان کے تمام بہانوں کو مسترد کرتا ہے۔

دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان کا فیصلہ ناصرف خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ افغان خواتین اور لڑکیوں کی زبردست شراکت کے پیش نظر ملک کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved