پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ حکومت میں واپسی کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے ڈھائی بجے بلایا تھا لیکن احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس نہ گئے۔
اسلام آباد میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پی ٹی آئی میں واپسی ہوگئی ہے، تحفظات ختم ہو گئے ہیں۔ جس پر احمد حسین ڈیہڑ نے جواب دیا کہ ابھی جاری ہے اور بات ہو رہی ہے۔
اس سے قبل احمد حسین دیہڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرےپانچ مطالبات ہیں اور سارے غریبوں سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرےمطالبات تسلیم کریں۔
احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جو پیسوں کے الزام لگائے، گھر پر حملہ کیا اس پر بہت دکھی ہوں، میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کا سوچ رہا ہوں، میرے پارٹی کے ساتھ ہوں، عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے مطالبات تسلیم کریں، میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں۔
حکومت کیلئے اچھی خبر،ناراض اراکین کی واپسی
25
مارچ 2022
