عامر لیا قت بھی حکومت پر برس پڑے ،عمران خان سے گلہ کر دیا

25  مارچ‬‮  2022

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔

تفسیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اور خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں۔ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved