قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے باوجود اپوزیشن کے احتجاج نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

25  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن جماعتوں کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو بنیاد بنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے قومی اسمبلی اجلاس کے متعلق گزشتہ رات ہی حکمت عملی طے کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران یا اجلاس ملتوی کرنے کی صورت میں احتجاج یا دھرنا نہیں دیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو بنیاد بنا کر اجلاس ملتوی کرنے کا پلان بنا رکھا تھا۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہونے پر اگر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جاتا تو پارلیمنٹ میں موجود حکومتی اراکین کیساتھ کشیدگی بڑھ کا خطرہ تھا، اس لئے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک پارلیمانی قواعدو ضووباط کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی بینچز کی طرف سے آنے والی آوازوں پر بھی دھیان نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد آج اسپیکر قومی اسمبلی نے 28 مارچ کی سہہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved