بی جے پی کے یوگی آدیتہ ناتھ دوسری بار اتر پردیش کے وزیراعلیٰ منتخب

25  مارچ‬‮  2022

ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے یوگی آدتیہ ناتھ دوسری بار اتر پردیش کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کی تاریخ میں پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوگی آدتیہ ناتھ آدوسری بار بھی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اکانا اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت کئی مرکزی وزراء اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ حکومت کی نئی مدت میں اس بار نائب وزیراعلیٰ کیلئے دنیش شرما کی جگہ برجیش پاٹھک کو موقع دیا گیا ہے۔

یوگی ناتھ نے اپنی 52 رکنی کابینہ کا بھی اعلان کردیا ہے، جس میں تمام اقلیتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مسلم رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved