الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 4 سے 11 نومبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 12 سے 14 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی، 20 نومبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہی ہو گی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
4
نومبر 2021