عدم اعتماد تحریک ، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت دے دی

25  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد عمران خان سے کل ملاقات کرے گا،وزیراعظم عمران خان اپنی اہم اتحادی ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ملاقات کے بعد اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،خالد مقبول صدیقی اپوزیشن سے ہونیوالی ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائیگی،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی غور کیا جائیگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved