اطمینان رکھیں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عمران بچنے والا نہیں،آصف زرداری

25  مارچ‬‮  2022

سابق صدر اور شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اورآصف زرداری نے اجلاس سے مختصر خطاب کیا۔ سابق صدر نے ارکان کو مطمئن رہنے اور احتجاج نہ کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ اس بار بھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا۔ مطمئن رہیں عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ میں بچ نہیں سکتے۔ تمام معاملات طے ہیں۔ اللہ کے کرم سے فتح اپوزیشن کی ہوگی۔ادھرقومی اسمبلی کے مختصر اجلاس کے بعد ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے روکنے کے لئے اسپیکر نے ایک اور کمزور عذر تراشا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا، وزیراعظم میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں،عمران خان وقار سے شکست کا سامنا نہیں کرسکتے۔ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved