ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہونے کی تردید کر دی

25  مارچ‬‮  2022

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات ابھی طے نہیں ہوئے۔

ایم کیو ایم اپاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سندھ حکومت سے تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ہم نے انہیں اپنے مطالبات پر یاداشت پیش کی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمارے مطالبات پڑھے اور کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں حکومت کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، اور نہ ہم نے کوئی پیشکش قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی ضروری ہیں، ہم ابھی حتمی فیصلے کیلئے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکومت کیساتھ اتحاد کے تجربے کے متعلق سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے، حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرط ہوتی ہے مطالبات نہیں ہوتے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں اراکین کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں حکومتی وفد کی بھی اسلام آباد میں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں حکومتی وفد نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام ایم کیو ایم قیادت کو پہنچایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved