ن لیگ نے نوازشریف کے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے انکار کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

25  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اتحادیوں کے متعلق چلائی جانے ولی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں میں تاحال مشاورت جاری ہے، نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام اس حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں، اتحادی عوام کی خواہشات پر چلیں گے ان شاءاللہ اس نالائق نااہل اور عوام دشمن حکومت سے نجات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی ذرائع سے آنے والی خبروں کی پہلے پارٹی سے تصدیق کرے۔

یاد رہے کہ مختلف نجی چینلز کی میڈیا رہورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved