پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

26  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینئر مشیر، سینیٹر اور وکیل افتخار احمد نے حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مضبوط حکمران ہیں اور ان کی شمولیت سے ان کی طاقت میں کوئی خاص فرق نہیں آئے گا لیکن میں اپنے اقدامات سے دنیا بھر کے لوگوں کی بڑی تعداد کو تعلیم اور تربیت دینے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ میں اپنے دوستوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ جب ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا اور عوام کا خون چوسنے والی جونکوں کا حملہ ہوتا ہے تو ہمیں کھڑے تماشائی نہیں بننا چاہیے

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے بیرسٹر افتخار احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری اور اصول پسندی پوری دنیا میں مثال بن چکی ہے۔ باشعور طبقہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved