شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوش خبری، ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہےکہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئےگی جب کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی 2 سیریز کھیلےگی۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں سیریز کے تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ‏‏2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے ‏انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved