عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ حکومت کی طرف سے سامنے آگئی

26  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے  تاریخ سامنے آگئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل پر ووٹنگ ہو گی۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ 7 دن خوش اسلوبی سے گزریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق انہیں عدالت سے ضمانت لینی چاہیے تھی، ہم انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار کریں گے، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ جام عبدالکریم کو گرفتار کیا جائے، سندھ پولیس کے آئی جی کو بھی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ بوکھلائے اور گھبرائے ہوئے ہیں ، اتوار کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا لیکن لوگوں کو آنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن نے غلطی کی تو اس کی سزا بھی بھگتیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے ہیں، سری نگر ہائی وے رینجرز اور ایف سی کے حوالے کردیا ہے، وزارت داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں غریب پرور بجٹ پیش کرنا چاہیے اور قبل از وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved