50 سالہ جاپانی خاتون نے پاکستانی کی محبت میں اسلام قبول کر لیا

26  مارچ‬‮  2022

  50 سالہ جاپانی خاتون پاکستانی کی محبت میان اسلام قبول کر کے  سرگودھا پاکستان پہنچ گئی۔ فیس بک پر دوستی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک تصویرکے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ حیاسا سائکا کی 32 سالہ رضوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے، خاتون رضوان کی محبت میں گرفتار  ہوئیں اور  اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان آگئیں۔

حیاسا کا رضوان سے فیس بک پر 3 سال تعلق رہا تاہم سرگودھا پہنچنے کے بعد حیاسا نے اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔

کہا جا رہا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اوروہ ایک بچی کی ماں ہیں اور جاپانی خاتون کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب رضوان کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہوئے حیاسا کو اپنالیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب میں دلہا کے ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved