تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری

26  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے اسلام آباد جلسے سے قبل اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ  کراچی اور  گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی ‎امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسے کیلئے وزیراعظم  عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو  گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اہم ٹاسک سونپے ہیں،  پارٹی کارکنان کو جلسہ کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہےکمالیہ کی! آئیے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔

سیینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved