حکومتی وزراء کی چوہدری برادران سے ملاقات، اعلامیہ بھی جاری کر دیا

26  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، شاہ محمود قریشی اور وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کی پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت، چوہدری برادران سے ملاقات  ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پرویزالہیٰ، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ اس ملاقات میں شریک ہوئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے چوہدری پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کی جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پرویز الٰہی تک پہنچایا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے وفاقی وزرا کی ملاقات  کے دوران طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے 3 سال سے درپیش مسائل سے وزراء کو آگاہ کیا، ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے بحث بھی کی گئی۔

ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  وفاقی وزراء کی جانب سے  کہا گیا کہ وزیر اعظم کو ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی، آج کی ملاقات سے متعلق پارٹی صدر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved