چوروں کا ٹولہ ملک میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا رہتا ہے، مراد سعید

26  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر مراد سعید  نے کہا ہے چوروں کا ٹولہ ملک میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا رہتا ہے، شکست کے واضح آثار نے سارے ٹولے پر پاگل پن سوار کر رکھا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پاراچنار میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے بعد سیاسی مسخرے مسترد کرنے پر پارا چنار کےعوام  ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اجازت سے امریکی ڈرون حملے آسمان سے موت برساتے رہے، پرچی چیئرمین کی جماعت نے ملک کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا۔

مراد سعید نے کہا کہ تجوریاں بچانے کے لیے پرچی چیئرمین کے والد نے ملکی خودمختاری کو گروی رکھا، اسلامو فوبیا پر آواز ابھرتے دیکھ کر پرچی چیئرمین نے        او آئی سی میں رخنہ اندازی کی دھمکی دی،مبارکباد کے مستحق ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بلاول کی جماعت پیپلز پارٹی نے پاکستان کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا۔

یورپی یونین کو وزیراعظم کے باغیرت جواب سے پرچی چیئرمین اور والد کی کانپیں ٹانگیں، عوام پیغام دے رہے ہیں کہ دوبارہ لٹیروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے، لاکھوں عوام عدم اعتماد کی تحریک روندتے ہوئے کل ڈاکوؤں کے ٹولے کو پیغام بھیجیں گے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved