پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کی۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریب میں شرکت
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے افراد کو مبارک باد دی@BBhuttoZardari #Deepavali pic.twitter.com/zgRkyFmTYP
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) November 4, 2021
لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے افراد کو مبارک باد دی۔ان کے ہمراہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے،ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر جاری کر دہ اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کے لئے اقدام اٹھائے۔
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر دھرم پال پوہنوانی، نول راکٹیار، ہریش کمار، ڈاکٹر سدام چند، اجیت کمار، نانک رام بجاج، ڈاکٹر ولی رام، جے گل و دیگر نے استقبال کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ رمیش لال، گیان چند اسرانی، مکیش کمار چاولہ، ڈاکٹر لال چند اکرانی، سید ناصر شاہ، عاجز دھامرا، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، اعجاز جاکھرانی، اعجاز لغاری، گھنور خان اسران، شفقت سومرو، منصور شاہانی، کلپنا دیوی، ڈاکٹر سنسدام چند، جھنور لال، دلیپ کمار، سردار پرلاش سنگھ، مول چند ودیگر بھی ہندو دھرم شالہ میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں موجود تھے۔