مسلم لیگ ن کی جلسہ کیلئے دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی

26  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن نے جلسے کے لیے پہلی دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی ہے انتظامیہ نے  دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئی ہے، ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نےکشمیر ہائی وے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوگیا ہے، مارچ کا پہلا  پڑاؤ آج گوجرانوالا میں ہوگا، 27 مارچ کو ن لیگ کا  مارچ دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کرےگا اور 27 مارچ کو جہلم پہنچےگا اور 28 مارچ کو دوبارہ روانہ ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جلسےکی وجہ سے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کوئی راستہ  بند نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ  اس سےقبل مسلم لیگ ن نے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کرنےکا این اوسی مانگا تھا تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

28 مارچ کو  ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد میں داخل  ہوگا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved