پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اسلام آباد میں جلسے ،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

26  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ریڈزون میں داخلے اور باہر نکلنے کیلئے نادرا چوک، ایکسپریس چوک پر ٹریفک میں رکاوٹ کھڑی کردی گئیں ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ  کردی گئی ہیں۔

 اس کے علاوہ ریسکیو 1122،صحت کی سہولیات فراہم کرنے والےادارے اور  سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔a

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved