جے یو آئی کا جلسہ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

26  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پربڑا  حکم جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرسماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو این اوسی کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا حکم دیا،عدالت نے حکم دیا کہ این او سی کی خلاف ورزی پراسٹیٹس دیکھےبغیرکارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیازاللہ نیازی کے ذریعے دائرکی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این او سی کی خلاف ورزی پر جے یوآئی کو شوکاز جاری کیاہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بینچ نے17مارچ کو جلسے رکوانے کی درخواست پر متعددآبزرویشنزدیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پبلک ریلی کیلئے جگہ مختص کرکے ایس اوپیزکے تحت این اوسی جاری کیا لیکن اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کی ریلی کیلئے سری نگر ہائی وے بلاک کر کے اسٹیج بنایا جا رہا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت، تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق متاثر ہوں گے، جے یو آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں لہٰذا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جے یو آئی کے امیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved