حکومت کیلئے اچھی خبر، تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم نے اشارہ دے دیا

26  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وفاق میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وفاق میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان نے ابھی تک اپنی مٹھی بند رکھی ہوئی ہے اور وہ کسی بھی طرف جاسکتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ابھی کوئی اتحاد اور معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایم کیو ایم اپنی جگہ پرکھڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حالات سے فائدہ اٹھانے والے نہیں، ہمارے جو مطالبات تھے اس کے حل میں پی ٹی آئی سے تجربہ اچھا رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اب نیتوں کی تبدیلی سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج ایم کیوایم کے وفد کی حکومتی وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved