حکومت کاٹرمپ کارڈاستعمال کرنے کا فیصلہ ،عثمان بزدار نے تیاری کر لی

26  مارچ‬‮  2022

حکومت کاٹرمپ کارڈاستعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،عثمان بزدار نے تیاری کر لی  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتا ہوں، وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں،اس کے علاوہ بھی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اعلان کرچکے ہیں کہ 27 مارچ کو جلسے میں ٹرمپ کارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے اور اس حوالے سے پیر کی شام 4 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved