پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونےکی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نثار شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی دہشتگردوں نے فرار کی کوشش کی اورسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کے 6 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں میں نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر شامل ہے ،مارے گئے دہشتگردوں میں پیر جان اور رکئی کلہوئی بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سپاہی نثار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے