حوثی باغیوں کا جدہ میں تیل فیکٹری پر حملہ، عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 9 ڈرونز تباہ کر دئیے

26  مارچ‬‮  2022

حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل فیکٹریوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے معاشی حب جدہ میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دو کنوؤں میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کے پھیلاؤ کو روک لیا گیا ہے، اور آگ پرقابو بھی پا لیا گیا۔

دوسری جانب عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کونشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے 9 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا ہے

عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی، مشرقی اور بعض وسطی علاقوں پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بیان کے مطابق حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی تیل تنصِبات پر رواں ماہ یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، اس قبل 25 مارچ کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کئے، جن میں آرامکو پلانٹ، پاور اور گیس سٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved