ہماری نمبرز گیم پوری ہے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،خورشید شاہ

26  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی،ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عوام کو خوش خبری ملے گی،ان کاکہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی،ہمارے پاس نمبرپورے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کورٹ بھی جارہے ہیں،ہرجگہ بھاگ رہے ہیں کہ مجھے بچاﺅ، ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی جلسہ میں پانچ ہزار کرسیاں جلسہ گاہ میں لگائی گئی ہیں ،یہ دس لاکھ لوگ نہیں دس ہزار لوگ کہہ رہے ہیں ۔

 پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ جوبھی جاکرجلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہےتو گاڑی اورپیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved