کیا ق لیگ نے حکومت کو جواب دے دیا، آج کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

26  مارچ‬‮  2022

حکومتی وفد کی آج (ق) لیگ قیادت کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کے 2 دور ہوئے۔ ملاقات میں پرویز الہی نے حکومتی وزرا سے کہا کہ معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے اپ کو لگ رہے ہیں، اور پرویز الہی نے فی الحال عدم اعتماد کے معاملے پر تعاون کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلے کے متعلق معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اس وقت اسلام آباد میں ہیں، ان سے مشورے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اس کے بعد مزید بات چیت کے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ہی مسلم لیگ (ق) کا حتمی فیصلہ سامنے آئے گا، اس دوران (ق) لیگ کی اپوزیشن اور حکومت کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی سلسلے میں اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) سے حکومتی وفد دوبارہ ملاقات کرے گا۔

ق لیگ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری برادران اور حکومتی ٹیم کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور (ق) لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved