چین میں شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی

26  مارچ‬‮  2022

چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں 6.0 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

بیجنگ – (اے پی پی): چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلہ ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق صبح 12بجکر21 منٹ پر چنگھائی صوبے کے ڈیلنگا شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز ڈیلنگا شہر سے شمال مشرق کی جانب 126 کلومیٹر دور10 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved