وزیراعظم عمران خان کا پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کتنے بجے شروع ہو گا؟

26  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ کل کے جلسے میں 15 لاکھ افراد شریک ہوں گے، جلسے کا آغاز سہہ پہر تین بجے ہو گا، جبکہ وزیراعظم عمران خان 4 بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور جلسہ گاہ پر قافلوں کی آمد کا سلسلہ ابھی سے شروع ہو چکا ہے۔ تھوڑی دیر قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے دور دراز دیہاتوں کی عوام کو بھی متحرک کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved