بائیڈن نے پیوٹن کو قصائی قرار دے دیا

26  مارچ‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو قصائی قرار دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں یوکرین کے پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد جب امریکی صدر سے میڈیا نمائندوں سے روسی صدر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ پیوٹن قصائی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں فوجی کاروائی کے بعد امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے روس کے اداروں، کمپنیوں، بینکوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے یوکرین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا، لیکن یوکرین کی مدد کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحاد نے فوجی دستے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی صدر نے حالیہ دورہ پولینڈ میں یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے ایک بار پھر  یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔

یوکرینی وزیرخارجہ دمترو کلیبا نے کہا ہے کہ امریکی صدر سے یوکرین کے شہر ماریوپول کی صورت حال پر بات کی گئی، جس پر امریکی صدر نے یوکرین کی حکومت کو مزید تعاون کا یقین دلایا ہے۔

یاد رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکی صدر کی یوکرین کی قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved