بھارت سے منتخب ہونے والی مس یونیورس نے ملک میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھا دی

26  مارچ‬‮  2022

بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھارت کی مس یونیورس ہرناز کور سدھو نے آواز بلند کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے ہرناز سے سوال کیا کہ مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، آپ کا اس پر کیا موقف ہے۔

اس سوال پر ہرناز کور سدھو کا کہنا تھا کہ ہمیشہ لڑکیوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ان کے مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کیلئے پر ہیں، یہ پر نہ کاٹیں۔

ہرناز کور کے اس جواب پر تقریب میں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دی، اور ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھارتی ریاست کرناٹک کے مختلف تعلیمی اداروں میں یونیفارم پر پابندی کی آڑ میں مختلف تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی، بعد ازاں کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، بعد ازاں رواں مہینے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved