بھارتی حکومت کا 5 روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ

26  مارچ‬‮  2022

 بھارتی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 80 پیسے تک کا اضافہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ پانچ روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔

بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ممبئی میں 112 روپے 51 پیسے جب کہ سب سے کم 97.81 روپے نئی دہلی میں ہے۔ بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے دوران گزشتہ چار ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی کا عمل روک دیا گیا تھا، جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 مارچ سے قیمتوں کی شرح پر کی گئی نظرثانی کے بعد سے اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved