بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی

27  مارچ‬‮  2022

بھارت سے رہائی پانے والے تین پاکستانی شہری بھی واپس وطن پہنچ گئے ہیں،ان میں ایک خاتون اوراس کی ساڑھے تین سال کی بیٹی بھی شامل ہے جس کی پیدائش بھارتی جیل میں ہی ہوئی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ان کی 4 سالہ بیٹی ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔خیال رہےکہ سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے، سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں، قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی، سمیراشوہر کے ہمراہ  بغیر  ویزے کے 2016  میں انڈیا میں داخل ہوئیں، کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، شوہر  پر انہیں بغیر ویزا انڈیا  لانے میں سہولت کاری کا الزام تھا، قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی۔

کچھ عرصے بعد ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور شوہر نے رہائی کے بعد ان سے رابطہ بھی ختم کردیا۔شوہر سے رابطہ ختم ہونےکے بعد سمیرا نے اقرار جرم کیا جس پر انھیں تین سال قید کی سزا ہوئی جو وہ پہلے ہی مکمل کر چکی تھیں۔میڈیا پر خبریں آنےکے بعد پاکستان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ معاملہ گزشتہ ماہ 14 فروری کو سینیٹ میں اٹھایا تھا جس کے بعد پاکستانی حکومت اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سمیرا کو پاکستان لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔

بھارت سے رہاہوکرآنے والوں میں ایک نوجوان کا نام احمدعلی ہے جولاہورکے علاقہ منہالہ کارہنے والاہے، احمدعلی غلطی سے بارڈرکراس کرگیا تھا، جس کے بعد اُسے بھارتی جیل میں پونے دو سال قید کیا گیا جبکہ تیسرے شہری کا نام مرتضی ہے جوویزا لے کربھارت گیا لیکن ویزاقوانین کے برعکس دوسرے شہرجانے پر اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved