وزیراعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام جاری

27  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے رات گئے قوم کو آڈیو پیغام میں عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کردی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے يہ پاکستان کی جنگ ہے۔ يہ تحريک انصاف کی نہيں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ آج ہم پاکستان کی تاريخ بنانے نکلے ہيں۔سڑکوں پر رش ہوگا اس ليے جلدی نکليں۔ سڑکوں پر رش ہونے کے باعث خوف ہے کہ آپ ٹائم پر نہ پہنچ پائيں

واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved