میاں نواز شریف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے ، ن لیگ کے رکن رانا تنویر حسین کا دعویٰ

27  مارچ‬‮  2022

چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز  شریف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگا، ہم پہلے سے کہہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے 30، 35 اراکین ڈیڑھ سال سے ہم سے رابطے میں ہیں، اس وقت انہوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے جبکہ چوہدری برادران اور ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں، ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا، ایم کیو ایم بھی ایک دو روز میں فیصلہ کرلے گی۔

لاہور سے  مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا   ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ  گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے۔گوجرانوالہ پہنچنے پر  مریم نواز نے ایک بار پھر کارکنوں سے مختصر خطاب کے دوران عمران خان پر  تنقید کی اور  کہاکہ بڑے بولر بنے پھرتے تھے، نواز شریف نے 2 درجن وکٹیں اڑا دیں، لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری کہ اب عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved