ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے اور سڑکیں بند کر دیتے ہیں، بلوچستان حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

27  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ تمام معاملات طے ہو گئے تھے لیکن پڑھے لکھے طبقے سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ سڑک بند کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے پیدا صورتحال اور اس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہڑتالی ڈاکٹروں نے حکومت کی نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ 7  ماہ سے امن وامان کی صورتحال خراب کر رکھی ہے ، وائی ڈی اے کے 30 سے 35 اراکین نے ہیلتھ ڈیلیوری نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے غریب عوام کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت نےسیکرٹری صحت کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم شہر میں ایک جگہ بنانے رہے ہیں، اگر کسی کے مسائل ہیں تو وہاں آکر احتجاج کرے لیکن سڑکیں بند کر لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved