پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ، نجی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

27  مارچ‬‮  2022

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کی کوریج کے لیے نجی چینلز کو کوریج سے منع کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینجلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی سے لینا ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved