خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
خضدار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر باغبانہ میں چھاپہ مارا اور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے، دہشتگرد فورسز پر حملوں کے لیے بم لے جارہا تھا، دہشت گرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ ، 2 دیسی ساختہ بم، کلاشنکوف، پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار
5
نومبر 2021