حکومت کی مشکلات میں اضافہ،وزیراعظم کے بعد کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد آرہی ہے؟

27  مارچ‬‮  2022

حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو  گیا ،وزیراعظم کے بعد کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد  آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزيشن کا وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب  قائد ن لیگ نواز شریف نے ق لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی ہے، ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جلد الیکشن کی شرط پر  ق لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری  ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا وفد آج چوہدری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچائےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved