اپنی صفوں سے غداروں کو جلد نکالیں گے، طالبان

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہےکہ تمام سینیئرز ساتھی  اپنی صفوں سےحکومت مخالف افراد کو جلد شناخت کریں ،حکومت مخالف  کچھ   ہو تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کمانڈرز اور سینیئر اہلکاروں کوتحریری پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں  ہیبت اللہ اخونزادہ نے تحریک میں غداروں کے خطرے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کمانڈر اپنی صفوں کو صاف کریں، تمام سینیئرز  اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنےوالوں اور غداروں  کوشناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کے نتائج کے دنیا اور  آخر ت میں ذمہ دار تمام سینیئرز ہوں گے۔

 طالبان امیر کا کہنا ہے کہ  طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ اپنی صفوں کو صاف کریں اور اردگرد نظر رکھیں اپنے ہر ساتھی سے با خبر رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved