اسلام آباد میں سیاسی جنگ، عامر نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کردیا

27  مارچ‬‮  2022

ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن اور حکومت کے جلسوں کے چلتے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تنا جذبہ ہمارے حکمران لوگ جمع کرنے میں لگا رہے ہیں ، اللہ کرے اتنا ہی جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا بات ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کا انتظار ہے وہیں اپوزیشن اور حکومت اپنی عوامی طاقت دکھانے کیلئے جلسے کرنے میں مصروف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

دوسری جانب  لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کے ٹیکس کا پیساجلسے پر خرچ کیا، اس کا حساب دینا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved