اگر قوم سوئی رہی تو حال شام اور لیبیا جیسا ہو گا، وزیر دفاع

27  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ سب کو دینا ہے اور اگر ہم سوئے رہے تو عالمی استعمار ہمارا وہی حال کرے گا جو شام کا حال ہوا، جو انہوں نے لیبیا کے ساتھ کیا۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اتوار کے روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، یہ وہ لیڈر ہے جو امت مسلمہ کا دیانتدار قائد ہے جو آپ کو دنیا کے سامنے شرمندہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  واحد لیڈرعمران خان ہے جو کھڑا رہے گا اور ہم بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آج عزم کریں کہ اگر آپ ملک میں ایماندار لیڈر اور انصاف کا نظام چاہتے ہیں تو عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو ملک اور قوم کا وقار بلند کرے گا۔ ہمارا لیڈر بہادر ہے جو نہ چوری کرتا ہے اور نہ چوری کرنے دیتا ہے اس لئے بتانا چاہتا ہوں کہ نہ عمران خان جا رہا ہے اور نہ کسی کا باپ اس کو ہٹا سکتا ہے۔ یہ ٹی وی تماشا دیکھ رہے ہیں، جب عوام عمران کے ساتھ کھڑے ہیں تو کوئی بھی سازش نہیں کرسکتا۔

جن کے پاس اختیارات ہیں وہ بھی واپس چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلیک میل کیا گیا اور بلیک میلرز ایم این اے جو آئے تھے وہ چلے گئے۔ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک رکن ہمیں چھوڑ کر نہیں گیا۔ صرف ایک خاتون ہماری تھی جو نہ جانے کیوں چھوڑ کر گئی۔

انہوں نے منحرف اراکین سے کہا کہ آپ کے پاس ووٹ عمران خان کی امانت ہے اب بھی کہتے ہیں کہ تم پچھتاؤ گے۔ عوام آپ کو ایسا سبق سکھائیں گے۔ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا اور ضمیر فروشی کی منڈی لگائی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک عمران خان زندہ ہے پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved