حوثی باغیوں کی تین روزہ جنگ بندی کے بعد عرب اتحاد کے یمن میں فضائی حملے

27  مارچ‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے حملوں میں حوثی باغیوں  کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا کو  رات کے وقت  نشانہ بنایا گیا، عرب اتحاد کے فضائی حملوں کا آغاز حوثی کیمپوں اور ان کے مضبوط ٹھکانوں سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ حملے حوثی باغیوں  کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد کئے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں  نے اس شرط پر سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے فضائی حملے اور یمن کی ناکہ بندی بند ختم کردے، اور  غیر ملکی افواج کو ہٹا دے۔

یاد رہے کہ  حوثی باغیوں نے رواں ہفتے میں دو بار سعودی عرب کی آئل اور گیس کی تنصیبات کیساتھ پاور سٹیشن پر بڑے حملے کئے تھے، جن میں ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ گزشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved