جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بند

27  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بند کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونےکے بعد وفاقی دارلحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سےجلسے کیے جا رہے ہیں ،جس کی وجہ سے اسلام آباد میں ٹریفک کا نظام در برہم  ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظرغیر معینہ مدت کیلئے   میٹروبس بند کردی گئی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved