عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پرویز الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا

28  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق آگاہ کیا۔اس حوالے سے پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تمام قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اب اسپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جب کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہیں جب کہ حکومت کو بھی 182 نمبر پورے کرنا ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved